بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ [غیر] متحدہ [غیر] عرب امارات نے اس وقت ـ جنگ کے دوران ہی نیتن یاہو کے دورہ امارات اور محمد بن زائد کے شاہانہ استقبال کی ـ تردید کی جب منحوس ریاست کے وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں اعلان کیا: "نیتن یاہو نے 26 مارچ 2026ع کو امارات کا خفیہ دورہ کیا اور امارات کے صدر محمد بن زائد سے ملاقات کی اور یہ دو ریاستوں کے درمیان سیکورٹی اور سیاسی لحاظ سے "ایک تاریخی کامیابی" تھی۔"
اب نیتن یاہو کے سابق ترجمان "زیو آگمون Ziv Agmon" نے اس دورے کی تصدیق کی ہے اور لکھا ہے: "وزیراعظم کا ابوظہبی میں شاہانہ استقبال ہؤا اور شیخ بن زاید اور اس کے ال خانہ اور دوسرے بڑوں نے ہمارا استقبال کیا۔ شیخ وزیر اعظم کے لئے غیرمعمولی احترام کا قائل تھا اور نیتن یاہو کو خود ہی گاڑی میں بٹھا کر اپنے محل لے گا۔"
واضح رہے کہ ایران پر امریکی صہیونی جارحیت کا پہلا مرحلہ امارات سے شروع ہؤا، جنگ میں امریکہ اور صہیونی ریاست کو رسواکن شکست ہوئی اور وہ دو اپنی شکست کو عملی طور پر تسلیم کر چکے ہیں لیکن امارات کے آل نہیان قبیلے اور بحرین کے آل خلیفہ قبیلے نے "فتح کا اعلان" بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ